پاکستان
13 فروری ، 2013

وفاقی وزیر بابر غوری نے بھارت میں پھنسے پاکستانی عملے کی خبر کا نوٹس لے لیا

 وفاقی وزیر بابر غوری نے بھارت میں پھنسے پاکستانی عملے کی خبر کا نوٹس لے لیا

کراچی… وفاقی وزیر بابر غوری نے بھارت میں پھنسے پاکستانی عملے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر بابر غوری نے وشاکاپٹنم پر پھنسے ہوئے جہاز کے پاکستانی عملے کو نکالنے کیلئے ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ کو پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ وفاقی وزیربابر غوری نے بھارت میں پھنسے ہوئے جہاز کے انجنیئر کے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور انہیں مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے 5 شہری بھارتی بندرگاہ پر جہاز قبضے میں لیے جانے کے باعث گزشتہ 4 ماہ سے محصور ہیں۔

مزید خبریں :