13 فروری ، 2013
لاہور…صدر زرداری سے ق لیگ کے رہنماوٴں نے بلاول ہاوٴس میں ملاقات کی اور آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پراتفاق رائے کیا۔ ذرائع کے مطابق مزید معاملات پر بات چیت کیلئے 15 فروری کو اجلاس طلب کیا گیا ہے، ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین نے صدرآصف زرداری کواپنے گھرآنے کی دعوت بھی دی ہے۔