پاکستان
13 فروری ، 2013

ساہیوال اور چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق، 20 زخمی

ساہیوال اور چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق، 20 زخمی

ساہیوال /چیچہ وطنی…ساہیوال اور چیچہ وطنی میں ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں 13 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان روڈ چوکی بائی پاس کے قریب مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافربس ملتان سے رائیونڈجارہی تھی۔ ٹریفک کا دوسرا حادثہ بورے والاروڈپر پیش آیا جہاں ایک کاراورجیپ کے تصادم میں 3افرادجاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :