Time 02 اگست ، 2024
پاکستان

ہائیکورٹ کا طلاق کے بعد ماں سے ڈھائی سالہ بچی چھیننے والے باپ کو گرفتار کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کا طلاق کے بعد ماں سے ڈھائی سالہ بچی چھیننے والے باپ کو گرفتار کرنے کا حکم
یہ صرف میاں بیوی کا نہیں، یہ ایک بچی کا مسئلہ ہے، اُس آدمی کوشرم آنی چاہیے جس نے ایسا کیا: اسلام آباد ہائیکورٹ— فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلاق کے بعد ماں سے ڈھائی سال کی بچی چھیننے والے باپ کو گرفتارکرکے 5 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے بچی کی والدہ کی درخواست پراحکامات جاری کیے۔ والدہ نے عدالت کو بتایاکہ میں اورمیری بیٹی گھرسے نکلے سابقہ شوہربچی چھین کے فرار ہوگیا، تین مہینے ہوگئے ابھی تک بچی نہیں ملی۔

عدالت نے حکم دیاکہ افضل محمود جہاں ملے اسے گرفتارکرکے پیش کریں اوربچی کو ہرحال میں بازیاب کریں۔ عدالت نے کہا کہ یہ صرف میاں بیوی کا نہیں، یہ ایک بچی کا مسئلہ ہے، اُس آدمی کوشرم آنی چاہیے جس نے ایسا کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماں سے بچی چھیننے والے والد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے کیس کی سماعت پیر 5 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :