Time 02 اگست ، 2024
پاکستان

جماعت اسلامی کا دھرنا، شعیب شاہین پولیس پہنچنے پر اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

جماعت اسلامی کا دھرنا، شعیب شاہین پولیس پہنچنے پر اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے
اسلام آباد سے شعیب شاہین، عامر مغل اور راولپنڈی سے شہریار ریاض جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچے— اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی  اسلام آباد اور راولپنڈی کی قیادت نے راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کی۔

اسلام آباد سے شعیب شاہین، عامر مغل اور راولپنڈی سے شہریار ریاض جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچے۔

 قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی قیادت کا دھرنے میں استقبال کیا۔

دھرنے سے رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کے خطاب کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس کے باعث شعیب شاہین اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر موٹرسائیکل پربیٹھ کر چلے گئے۔

اس سے قبل اپنے آفیشل ایکس آکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھاکہ بجلی کے بلوں اورٹیکسز میں ہوشربا اضافے پر جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتا ہوں۔ 

ان کا کہنا تھاکہ میری پارٹی قیادت اور کارکنان کو ہدایات ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کریں۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے۔


مزید خبریں :