13 فروری ، 2013
واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما آج کانگریس سے سالانہ خطاب کریں گے۔ وہ افغانستان سے 34 ہزار امریکی فوجیوں کو آئندہ سال کے اوائل تک وطن واپس بلانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ بات صدر اوباما کے اسٹیٹ آف یونین خطاب کے مندرجات سے آگاہ ذرائع نے بتائی۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کی طرف سے اعلان متوقع ہے کہ 34 ہزار فوجیوں کو آئندہ سال کے اوائل میں واپس بلالیا جائے گا۔ باقی 32 ہزار امریکی فوجیوں میں سے زیادہ تر لڑاکا دستوں کی واپسی بھی 2014 کے اختتام تک متوقع ہے۔ صدر اوباما اپنے خطاب میں امریکی معیشت کے استحکام ، بے روزگاری کے خاتمے اور شمالی کوریا سمیت اہم عالمی معاملات کا ذکر کریں گے۔