پاکستان
28 فروری ، 2012

کوہستان میں مسافروین پر فائرنگ سے16افراد جاں بحق،7زخمی

کوہستان میں مسافروین پر فائرنگ سے16افراد جاں بحق،7زخمی

مانسہرہ…راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافرکوسٹر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 16افراد جاں بحق اور7زخمی ہوگئے ہیں۔جیو نیوز کے نمائندے کوثر سلیم بنگش کے مطابق راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس جب آج صبح کوہستان کے سنسان علاقے ہربن نالہ پہنچی 10کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے بس روک کر مسافروں کو اُتارکران کا شناختی کارڈ چیک کیا جس کے بعدانہیں ایک قطارمیں کھڑا کرکے گولیاں ماردیں ،جس سے 16افرادجاں بحق اورسات زخمی ہوگئے،زخمیوں کو قریبی شہر چلاس منتقل کردیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں 25افراد سوار تھے،فوری طور پر ملزمان کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مزید خبریں :