Time 08 اگست ، 2024
کھیل

پیراگوئے کی تیراک کو ’نامناسب طرز عمل‘ پر اولمپک ولیج چھوڑنے کا کہہ دیا گیا

پیراگوئے کی تیراک کو  ’نامناسب طرز عمل‘  پر اولمپک ولیج چھوڑنے کا کہہ دیا گیا
سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے کے باعث لوانا نے تیراکی سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کردیا تھا۔

پیراگوئے سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون تیراک لوانا الونسو کو اولمپک ولیج چھوڑنے کا کہہ دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سالہ سوئمر لوانا الونسو پیرس اولمپکس میں خواتین کے 100 میٹر بٹر فلائی ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے 0.24 سیکنڈز کے فرق سے کوالیفائی نہیں کرسکی تھیں۔

سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے کے باعث لوانا نے تیراکی سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کردیا تھا۔

پیراگوئے اولمپک کمیٹی کی سربراہ نے اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ لوانا الونسو کی موجودگی پیراگوئے کی ٹیم کے اندر ایک ’نامناسب ماحول‘ پیدا کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوانا پر ’نامناسب طرز عمل‘ اختیار کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

لوانا پر اس حوالے سے بھی تنقید کی جارہی ہے کہ وہ اولمپک ولیج میں پراگوئے ٹیم کی جانب سے فراہم کیے گئے لباس کے بجائے مختصر اور چست لباس پہن کر اور دیگر ٹیموں سے ملاقاتیں کرکے اپنے دیگر مد مقابل کھلاڑیوں کی توجہ بھٹکانے کی وجہ بنیں۔

مزید خبریں :