کاروبار
13 فروری ، 2013

پاکستان کا چین سے 50 ریل انجز کی خریداری کا حتمی معاہدہ طے

پاکستان کا چین سے 50 ریل انجز کی خریداری کا حتمی معاہدہ طے

لاہور … پاکستان کا چین سے 50 ریل انجنز کی خریداری کا حتمی معاہدہ طے پاگیا۔ چینی انجن ساز کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 25 انجن رواں سال کے آخر میں اور باقی آئندہ سال کے وسط تک پاکستان کو فراہم کردیئے جائیں گے۔ وزارت ریلوے پاکستان نے دسمبر میں 50انجن بنانے کا آرڈر دیا تھا، انجنز کی لاگت لگ بھگ 10 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے ۔

مزید خبریں :