کاروبار
13 فروری ، 2013

وزارت پانی و بجلی ہماری 140 ارب روپے کی نادہندہ ہے ، پی ایس او

وزارت پانی و بجلی ہماری 140 ارب روپے کی نادہندہ ہے ، پی ایس او

اسلام آباد…ایم ڈی پی ایس او نعیم یحیٰی میر نے کہا ہے کہ وزارت پانی و بجلی 140 ارب روپے کی نادہندہ ہے ، اسے بر وقت ادائیگیاں کر نے کا کہاہے، پی آئی اے کو فیول سپلائی بقایاجات کی ادائیگی کے وعدے پر بحال کی ہے ۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ایم ڈی پی ایس او نے کہا کہ ادارے کی مالی حالت عدم ادائیگیوں کے باعث بہت کمزور ہو گئی ہے ، روزانہ ڈیفالٹ کی طرف جا رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس او کو مختلف اداروں سے مجموعی طور پر 158ارب روپے لینے ہیں ، جس میں سے 140ارب صرف وزارت پانی و بجلی کی طرف بقایا جات ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ایس کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے کل تک 15ارب روپے جبکہ اسی ماہ 35ارب روپے مزید درکار ہیں ، انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی طر ف پی ایس او کے ایک ارب 90کروڑ بقایا جات ہیں ، مفت تو کچھ بھی نہیں ملتا ، اگر کوئی ادائیگی نہیں کرتا تو پھر تیل بھی نہیں ملے گا ۔

مزید خبریں :