Time 13 اگست ، 2024
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان
دوپہر کے بعد کراچی کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے: موسمیاتی تجزیہ کار/ فائل فوٹو

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے اور مغرب سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کا مطلع صاف اور ہلکی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کارکے مطابق دوپہر کے بعد کراچی کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بادلوں کے باعث شہر میں ہلکی بارش جب کہ چند مقامات پر معتدل بارش ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :