13 اگست ، 2024
وزارت ہوابازی نے نادر شفیع ڈار کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا۔
سیکرٹری ایوی ایشن اور چیئرمین سی اے اے بورڈ نے نادر شفیع ڈار کی تعیناتی کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار سی اے اے میں مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی تک ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات بھی استعمال کریں گے۔