پاکستان
14 فروری ، 2013

پاک چین گوادر معاہدہ پرکسی ملک کو تشویش نہیں ہونی چاہیے،دفترخارجہ

پاک چین گوادر معاہدہ پرکسی ملک کو تشویش نہیں ہونی چاہیے،دفترخارجہ

اسلام آباد… ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک چین گوادر معاہدہ باہمی ہے اس پر کسی دوسرے ملک کو تشویش نہیں ہونی چاہیے۔ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ معظم علی خان نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اور چین کے درمیان گوادر معاہدے پر کسی دوسرے ملک کو پریشانی کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ تجربہ بین الاقوامی زمہ داریوں کے خلاف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ فلسطین کے صدر محمود عباس 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، وہ اپنے دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اب تک 28 طالبان کو رہا کرچکا ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان کابل علما کانفرنس کی حمایت کرتا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ معظم علی خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بارے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ معظم علی خان کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک افضل گرو کی موت شہادت ہے ۔

مزید خبریں :