Time 19 اگست ، 2024
دنیا

ویڈیو: دوست سے باتیں کرتے نوجوان پر ’اے سی‘ آگرا، لڑکا موقع پر ہی چل بسا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص کے سر پر  ائیرکنڈیشنر آگرا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دو تین روز قبل شام 6 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا، 18 سالہ جتیش نے اپنا اسکوٹر آن کیا اور دوست  پرانشو کو الوداع کیا۔

سامنے آنے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں گلے ملتے ہیں اور جیسے ہی گلے مل کر پرانشو جتیش سے الگ ہوتا ہے تو اوپر سے ونڈو اے سی جتیش کے سر پر آگرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ونڈو اے سی دوسری منزل سے گرا جس نے جتیش کی موقع پر ہی جان لے لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر لوگ جتیش کی یوں اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید خبریں :