پاکستان
15 فروری ، 2013

کراچی: لوٹ مار کے دوران ڈاکو ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی

کراچی: لوٹ مار کے دوران ڈاکو ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی

کراچی…کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر لوٹ مار کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پرپلاسٹک مارکیٹ کے سامنے دو ملزمان شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ لوگوں نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر ایک ملزم نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا، لیکن اس کی چلائی ہوئی گولی کی زد میں آکر اس کا اپنا ساتھی ملزم فیضان زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

مزید خبریں :