15 فروری ، 2013
یورپ…یورپ میں مقیم کشمیریوں نے افضل گورو کی پھانسی کے بعد یورپ اور دنیا بھر میں بھارت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان کشمیر سینٹر لندن کے پروفیسر نذیر شال، برسلز کے بیرسٹر مجید تَرمبو، جماعت اسلامی کے عثمان گھمن اور دیگر رہنماوٴں نے لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن ، جنیوا ، برسلز ، میلان اور دوسرے یورپی شہروں میں بھارت کے سفارتی مشنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے افضل گورو کو پھانسی دے کر اپنے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ کے بعد اب بھارت نے افضل گورو کو تہاڑ جیل میں دفن کیا ہے جس پر دنیا بھر کے کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔