Time 20 اگست ، 2024
پاکستان

نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس 4 سال بعد بند کردیا

نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس 4 سال بعد بند کردیا
نیب نے ہائی کورٹ کے احسن اقبال کو بری کرنے کا حوالہ دے کر ریفرنس واپس لینےکی درخواست دائر کی تھی،فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس 4 سال بعد بند کردیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نےنارووال اسپورٹس سٹی کمپلکس ریفرنس واپس لینےکی درخواست منظور کرلی۔ نیب  نے نارووال اسپورٹس  سٹی کمپلیکس ریفرنس بندکرنےکی درخواست  دائر کی تھی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہائی کورٹ پہلے ہی 2022 میں بری کر چکی ہے۔ سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی ریفرنس ختم کردیا گیا۔

نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو  احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا۔

نیب نے 2020 میں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس دائر کیا تھا، 2022 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نےاحسن اقبال کو بری کر دیا تھا۔

نیب نے ہائی کورٹ کے احسن اقبال کو بری کرنے کا حوالہ دے کر  ریفرنس واپس لینےکی درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں :