Time 21 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

جب طے کیا کہ مجھے بچے نہیں چاہئیں، یہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا: نادیہ افگن

جب طے کیا کہ مجھے بچے نہیں چاہئیں، یہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا: نادیہ افگن
میں نے بہت کوششیں کیں لیکن طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے 2 بار میرا حمل ضائع ہو گیا جس کے بعد کئی بار علاج کروایا اور مختلف مراحل سے گزرنا پڑا: اداکارہ کی گفتگو__فوٹو: انسٹاگرام/نادیہ افگن

پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں اپنی زندگی میں کیے جانے والے مشکل ترین فیصلے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ کیا تھا؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جب میں نے یہ طے کیا کہ مجھے بچے نہیں چاہئیں۔

نادیہ افگن نے بتایا کہ میں نے بہت کوششیں کیں لیکن طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے 2 بار میرا حمل ضائع ہوگیا جس کے بعد کئی بار علاج کروایا اور مختلف مراحل سے گزرنا پڑا۔

اداکارہ نے کہا اس سب کی وجہ سے میری ذہنی اور جسمانی صحت بھی متاثر ہوئی، اس کے باوجود اللّٰہ نے اولاد کی نعمت سے نہیں نوازا تو ہم نے اللّٰہ کی رضا سمجھتے ہوئے بچوں کے بغیر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے میں شوہر نے بھی میری صحت کو دیکھتے ہوئے حمایت کی۔

نادیہ کا کہنا تھا کہ اس سب میں میرے شوہر نے بہت ساتھ دیا، ہم نے شادی سے قبل فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ اپنی فیملی کو جوابدہ ہوں گے اور میں اپنی طرف کے لوگوں کو سنبھالوں گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے شو کے دوران ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق کہا کہ انڈسٹری میں  خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ نہ کبھی کام کیا ہے اور انشاءاللہ نہ کبھی کروں گی۔

مزید خبریں :