Time 21 اگست ، 2024
پاکستان

یزد میں بس کو حادثہ اوور اسپیڈ اور بریک فیل ہونے سے پیش آیا: پاکستانی سفیر

یزد میں بس کو حادثہ اوور اسپیڈ اور بریک فیل ہونے سے پیش آیا: پاکستانی سفیر
جاں بحق ہونے والوں کی میتیں جتنی جلدی ممکن ہوا واپس بھیجیں گے: مدثر ٹیپو/ فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے یزد میں زائرین کی بس کو حادثے کی وجہ اوور اسپیڈنگ اور بریک فیل کو قرار دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ زائرین کی بس کو حادثہ تہران سے 700 کلو میٹر دور یزد میں پیش آیا، بس میں 51 مساٖفر سوار تھے جب کہ حادثے کی وجہ بس کی اوورسپیڈنگ اور بریک فیل ہونا تھا، اوور  سپیڈنگ کی وجہ بس ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرائی۔ 

سفیر کے مطابق حادثے میں 28 پاکستانی شہری جاں بحق اور 23 زخمی ہیں جب کہ متعد زخمیوں کی حالت نازک ہے، بحق ہونےوالوں کی میتیں جتنی جلدی ممکن ہوا واپس بھیجیں گے، یزد کےلیے ائیرٹکٹس دستیاب نہیں تھے اس لیے افسر گاڑی پرگئے ہیں۔ 

مڈثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے نے اطلاع ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پرکام شروع کرکے ایرانی حکام سےرابطہ کیا، ایرانی وزارت خارجہ کےحکام اور یزد کی مقامی حکومت سے بھی رابطے میں ہیں، زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستانی سفارتی حکام کو زخمیوں کی مدد کےلیے تہران سے روانہ کردیا گیا  ہے۔

مزید خبریں :