پاکستان
15 فروری ، 2013

میٹروبس عوام کا اپنا قیمتی اثاثہ ہے ،شہباز شریف

میٹروبس عوام کا اپنا قیمتی اثاثہ ہے ،شہباز شریف

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹروبس عوام کا اپنا قیمتی اثاثہ ہے ،عوام سلیقے سے سفر کر کے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیں،اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ میٹروبس سسٹم پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے،اُسے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد پذیرائی ملی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بسوں کی حفاظت اور دیکھ بھال عوام کی بھی ذمہ داری ہے، ٹرانسپورٹ کا نیا کلچر متعارف کرایا ہے،سفر کا نیا منظم انداز بھی اپنانا ہو گا ،۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میٹروبس کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ کے اندر رکھا جائے گا ، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی ۔

مزید خبریں :