15 فروری ، 2013
راولپنڈی…لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی جاں بحق، پاکستان نے فوجی کی واپسی کے لئے لیے بھارت سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کرلیا۔عسکری ذرائع کے مطابق ایک پاکستانی فوجی رات میں راستہ بھٹک کر کھوئی رٹہ سیکٹر میں لائین آف کنٹرول پار کر کے بھارتی علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔اطلاعات کے مطابق بھاری فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی حکام سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا جارہا ہے کہ فوجی یا اُس کی لاش واپس کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے فوجی کے بارے میں آج جواب دیئے جانے کا امکان ہے۔