Time 22 اگست ، 2024
پاکستان

سندھ میں دہشتگردی کا شکار والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ

سندھ میں دہشتگردی کا شکار والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ
کم آمدن اور شہید والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دی جائے گی: ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز/ فائل فوٹو

کراچی: پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے  دہشتگردی کا شکار ہونے والے والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید نے نجی اسکولوں کو مراسلہ لکھا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کم آمدن اور شہید والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دی جائے گی۔ 

رفیعہ جاوید نے کہا کہ تمام اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کےلیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، والدین اور اساتذہ پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی جو فیصلہ کرے گی کون سے بچے مفت تعلیم کے مستحق ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اسکول میں کل تعداد کے 10 فیصد بچوں کو مفت پڑھایا جائےگا اور 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

مزید خبریں :