15 فروری ، 2013
کراچی…وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات دور کئے جائیں گے وہ ہمارے اتحادی ہیں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ہماری اتحادی ہے ان کا احتجاج کرنا صحیح ہے ، جمہوریت میں ایسے احتجاج ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عام انتخابات کا وقت ہے بلدیاتی انتخابات کا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف بھی مقدمات بنائے گئے وہ بھی واپس ہوئے ،ختم کئے جانے والے مقدمات کی تحقیقات ہوں گی ، اگر غلط مقدمات ہوئے تو واپس لے لئے جائیں گے۔