Time 23 اگست ، 2024
کھیل

باکسر محمد وسیم کو پاسپورٹ نہ مل سکا ، ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ متاثر ہونے کا خدشہ

باکسر محمد وسیم  کو  پاسپورٹ نہ مل سکا ، ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ متاثر ہونے کا خدشہ
محمد وسیم کی ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ مالٹا میں شیڈول ہے لیکن اب تک انہیں ڈنمارک ایمبیسی سے پاسپورٹ نہ مل سکا ہے/ فائل فوٹو

ڈنمارک ایمبیسی سے پاکستانی باکسر محمد وسیم کا پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے ان  کی مالٹا میں ہونے والی ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ  متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محمد وسیم کی ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ مالٹا میں شیڈول ہے لیکن اب تک انہیں ڈنمارک ایمبیسی سے پاسپورٹ نہ مل سکا ہے۔

باکسر محمد وسیم نے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کےلیے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ  وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پاسپورٹ واپس دلوانے کی اپیل کرتا ہوں ، پاسپورٹ نہیں ملا تو مالٹا میں 4  اکتوبر میں شیڈولڈ فائٹ کی تیاری متاثر ہوگی۔

باکسر محمد وسیم  کو  پاسپورٹ نہ مل سکا ، ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ متاثر ہونے کا خدشہ

 محمد وسیم کا بتانا ہے کہ  ڈنمارک کے ویزے کیلئے  22 جولائی کو پاسپورٹ جمع کرایا تھا، فائٹ قریب ہے اور پاسپورٹ پھنس جانے سے تربیتی کیمپ میں شامل نہ ہونے پر مشکلات ہیں۔

باکسر محمد وسیم  کو  پاسپورٹ نہ مل سکا ، ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ متاثر ہونے کا خدشہ

انہوں نے مزید لکھا کہ  4 اکتوبر کو عالمی ٹائٹل کےلیے فائٹ ہے اور میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے، جلد پاسپورٹ واپس کیا جائے تاکہ اپنی فائٹ کی تیاری کر سکوں۔

مزید خبریں :