15 فروری ، 2013
کراچی… محمد رفیق مانگٹ…بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت پاک فوج کے جوان کا جسد خاکی آج سہ پہر تین بجے کے بعد پاکستان کے حوالے کردے گا۔ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کوغلطی سے پار کرنے والے پاکستانی فوجی کو شہید کردیا گیا جس کا جسد خاکی بھارت تین بجے پاکستانی حکام کے حوالے کرے گا۔پاکستانی حکام نے فوجی جوان کے جسد خاکی کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کی درخواست پر مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اسی سیکٹر میں پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔