Time 24 اگست ، 2024
پاکستان

پشاور: چالان کرنے پر شہری اور ٹریفک اہلکار کی مار کٹائی، ویڈیو وائرل

پشاور: یونیورسٹی روڈ پر چالان کرنے پر شہری ٹریفک اہلکار سے لڑ پڑا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک اہلکار اور شہری نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی برسات کردی۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے شیشے کالے لگانے پر شہری کا چالان کیا گیا جس پر شہری اہلکاروں سے لڑپڑا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار 2 شہریوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :