24 اگست ، 2024
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد ایمرجنسی نافذکی گئی، کراچی میں 25 اور 26 اگست کو موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ شہر میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسٹاف کی چھٹی منسوخ کردی ہے۔
خیال رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ نیا سسٹم پورے سندھ کو لپیٹ میں لے گا جس کے سبب 27 اور 28 اگست کو شہر قائد میں تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ شدید بارش کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 25 سے 29 اگست کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 26 سے 30 اگست کے دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، نصیر آباد اور 25 اگست کی رات سے 28 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔