کاروبار
28 فروری ، 2012

حصص بازار میں کالادھن آنے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،ایس ای سی پی

کراچی… سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے چئیرمین محمد علی کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے حصص بازار کالے دھن کو سفید بنانے کے لیے استعمال نہ ہوسکے۔جیو نیوز کے پروگرام ایک سے دو میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ای سی پی چئیرمین محمد علی کا کہنا ہے کہ ایک تجویز کے تحت نئی سرمایہ کاری سے خریدے گئے حصص کو اوسطًا 120 دن تک رکھے جانا ضروری ہے۔ اس اقدام سے حصص بازار میں کالے دھن کے آنے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ نیشنل کلیئرنگ کمپنی یکم اپریل سے کیپٹل گینز ٹیکس وصول کرنا شروع کردیگی۔

مزید خبریں :