Time 27 اگست ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 486 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 779 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

بازار میں آج 59 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 424 ارب روپے رہی۔

مزید خبریں :