28 فروری ، 2012
گلگت… گلگت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گلگت میں امن و امان کے پیش نظر نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، نوٹی فکیشن کے مطابق گلگت میں تین دن تک سرکاری سطح پر دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں،نوٹی فیکیشن کے مطابق گلگت میں دفعہ 144بھی نافذ کردی گئی ہے، دفعہ144کے تحت چار سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے اور اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہے۔واضح رہے کہ آج صبح ہربن نالہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس کو روک کر تمام مسافروں کو اتار لیا تھا اور بعد ازاں شناخت کرکے 16مسافروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی تھی اور مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی کوشش کی تھی۔