Time 29 اگست ، 2024
کھیل

آئی پی ایل ٹیم کی روہت شرما کو 50 کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش کی خبریں زیر گردش

آئی پی ایل ٹیم کی روہت شرما کو 50 کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش کی خبریں زیر گردش
اس بار آئی پی ایل آکشن کے لیے سب کی نظریں ممبئی انڈینز پر ہیں جس میں سوریا کمار یادیو، روہت شرما، ہادرک پانڈیا اور جسپریت بھمرا شامل ہیں: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل

انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم لکھنو سپر جائنٹس نے بھارتی ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج اوپنر روہت شرما کو 50 کروڑ بھارتی روپے کی کھلی پیشکش کر ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے آکشن بہت بڑے ہوں گے اور عام طور پر جب آئی پی ایل میں میگا آکشن ہوتی ہے تو پوری ٹیم ہی تبدیل ہو جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار بھی آکشن کے لیے سب کی نظریں ممبئی انڈینز پر ہیں جس میں بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح کپتان روہت شرما، اسٹار آل راؤنڈر ہادرک پانڈیا اور فاسٹ جسپریت بھمرا شامل ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کیا ممبئی انڈینز اپنے تمام سپر اسٹار کھلاڑیوں کو دوبارہ رکھنے میں کامیاب ہوتی یا نہیں۔

اس تمام تر صورتحال میں یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ لکھنو سپر جائنٹس کے مالک سنجیو گوئنکا نے روہت شرما کو اپنی ٹیم کے لیے کھیلنے کے عوض 50 کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش کی ہے۔

بھارتی چینل اسپورٹس تک کے صحافی کی جانب سے جب ان زیر گردش افواہوں سے متعلق لکھنو سپر جائنٹس کے مالک سے پوچھا گیا تو انہوں نے سیدھا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اچھا کھلاڑی ان کے پاس ہو، ان کی ٹیم کا کپتان بہترین ہو، یہ خواہش پر نہیں ہوتا بلکہ آپ کو دستیابی دیکھ کر کھلاڑیوں کو حاصل کرنا ہوتا ہے۔

سنجیو گوئنکا کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا میں اس کھلاڑی کو کیسے استعمال کرتا ہوں یہ زیادہ اہم ہوتا ہے، میں کسی بھی کھلاڑی کی خواہش کا اظہار کر سکتا ہوں لیکن یہ ہر فرنچائز  کے لیے ہے اور آپ ہر کھلاڑی کو حاصل نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں :