دنیا
16 فروری ، 2013

امریکا: نیوٹاوٴن اسکول فائرنگ میں جان قربان کرنیوالی 6استانیوں کو ایوارڈ

امریکا: نیوٹاوٴن اسکول فائرنگ میں جان قربان کرنیوالی 6استانیوں کو ایوارڈ

نیویارک…نیوٹاوٴن کے اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی چھ خواتین کو امریکا کا دوسرا سب سے بڑی شہری اعزاز دیا گیا ہے۔ باراک اوباما کا کہنا ہے کہ ان خواتین نے جرات اور عزم کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ امریکا کے قصبے نیوٹاوٴن میں گزشتہ سال دسمبر میں ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے اسکول کے 20 بچوں اور پرنسپل سمیت 26 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ پرنسپل سمیت 6 خواتین کو خراج عقیدت پیش کرنے لیے انھیں پریزیڈینشل سٹیزن میڈل دیا گیا ہے جو امریکا کا دوسرا بڑا شہری اعزاز ہے۔ وائٹ ہاوٴس میں ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ اگریہ خواتین چاہتیں تو بچوں کو چھوڑ کر اپنی جانیں بچا سکتی تھیں مگر انھوں نے بہادری کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے بچوں کو بچانے کیلئے اپنی زندگیاں قربان کردیں، ان خواتین کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا۔ تقریر کے دوران شدت جذبات کی وجہ سے صدر باراک اوباما کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے دیگر 12 افراد کو بھی صدارتی ایوارڈز دیے گئے۔

مزید خبریں :