16 فروری ، 2013
لاہور…لاہور ایئرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والے ایک مسافر نے الزام لگایا ہے کہ دوران چیکنگ ائیرپورٹ حکام نے اس کے سامان سے طلائی زیورات اور قیمتی موبائل نکال لیا ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف والا کے رہائشی محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ 3 دن کے بعد اس کی بہن کی شادی ہے جس کے لیے وہ چار ہزار درہم مالیت کے طلائی زیورات اور ایک قیمتی موبائل اپنے ساتھ لایا تھا تاہم چیکنگ کے دوران افسران نے دونوں چیزیں غائب کردیں۔ محمد اسماعیل نے ایئرپورٹ حکام کو چوری کی شکایت درج کروائی ہے جس پر حکام نے تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔