16 فروری ، 2013
لاہور…لاہور،ملتان اور بہاول پور میں رات کو بارش کے بعد سردی بڑھ گئی ہے جبکہ کراچی میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ آج ملک بھر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے۔ کالے کالے بادل کل دن بھر وقفے وقفے سے برستے رہے تھے جس سے موسم سرد ہوگیا تھا۔ رات میں ہونے والی بارش نے سردی میں اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی مختلف شہروں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔کراچی میں مطلع صاف ہے تاہم ٹھنڈی ہواوٴں نے موسم خوشگوار کررکھا ہے۔