پاکستان
16 فروری ، 2013

فیصل آباد:پانی سے بھرے انڈر پاس میں چار افراد ڈوب گئے

فیصل آباد:پانی سے بھرے انڈر پاس میں چار افراد ڈوب گئے

فیصل آبا د…فیصل آبا دمیں گزشتہ رات زیر تعمیر انڈس پاس میں واسا کی پائپ لائن پھٹنے اور پانی بھر جانے سے چار افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر فیصل آباد اور لاہور سے بھاری مشینری طلب کرکے ریسکیو کارروائی تیز کردی گئی ہے۔عبداللہ پور کے علاقے میں نہر کے دونوں اطرف انڈر پاس کی تعمیر جاری ہے۔ انڈر پاس سے گزرنے والا واسا کا پائپ گزشتہ رات پھٹ گیا اور نہر کا پانی انڈر پاس میں داخل ہوگیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایات پرسیکرٹری مواصلات اعظم سلیمان نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ریسکیو ٹیم کے 12غوطہ خور ڈوبنے والے دو افراد کی تلاش کررہے ہیں جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے انڈر پاس سے پانی نکالا جارہا ہے۔

مزید خبریں :