16 فروری ، 2013
فیصل آباد …فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے لیے مشتعل وکلا ہڑتال کے چھٹے روز احتجاجاً سول کورٹس ،سیشن کورٹس اور ڈی سی او فس کو تالے لگا دیئے۔فیصل آباد کے وکلا نے ہائیکورٹ کے بنچ کے قیام کے لیے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے ہڑتال کررکھی ہے۔ آج ہڑتال کے چھٹے روز وکلا نے احتجاج کرتے ہوے سول کورٹس اور سیشن کورٹ میں عدالتوں کی تالہ بند ی کر دی اور سیشن کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ وکلا مشتعل ہو گئے اور ڈی سی او آفس میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی کوشش کی اور ڈی سی او آفس کی عمارت کے مرکزی گیٹ کو تالہ لگا کربند کر دیا۔ وکلا رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کا اعلان نہ ہوا تو وہ عدالتوں کے تالے نہیں کھلنے دیں گے اور ساتھ ساتھ تمام انتظامی افسران کے دفاتر بھی بند کر دیئے جائیں گے۔