16 فروری ، 2013
لاہور…پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرداری ٹولے نے انتخابی عمل ڈی ریل کرنے کی سازشیں شروع کر دی ہیں لیکن اِن سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔عوام نے خدمت کا موقع دیا تو پنجاب کی طرح ملک بھر میں ترقی اورخوشحالی کا جال پھیلا دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے،اُنہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع کیاجائے گا۔محمد شہباز شریف نے کہاکہ وہ عوام کو لوڈ شیڈنگ ،توانائی کے بحران اور بے روز گاری سے نجات دلائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صدرزرداری اور اُن کے ساتھیوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف لوٹ مار کی ہے۔