پاکستان
16 فروری ، 2013

پنجاب میں طویل غیر حاضری پر مزید120 ڈاکٹرز برطرف

پنجاب میں طویل غیر حاضری پر مزید120 ڈاکٹرز برطرف

لاہور…محکمہ صحت پنجاب نے طویل غیر حاضری پر مزید120 ڈاکٹرز برطرف کر دیئے،اس طرح اب تک برطرف کئے گئے ڈاکٹرز کی کل تعداد 280ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق جوڈاکٹرزطویل عرصے سے غیرحاضر ہیں،اُنہیں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعدمرحلہ وار برطرف کیا جا رہاہے،ان ڈاکٹرز کو باربار طلب کیا گیا،شوکاز نوٹسزجاری کئے گئے مگر اُنہوں نے نہ تو اپنی آمد کی کوئی اطلاع کی اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔ بتایا گیاہے کہ ان میں سے بیشترڈاکٹرز بیرون ممالک منتقل ہو چکے ہیں۔آج برطرف کئے گئے120 ڈاکٹرز کے بعد پنجاب میں اب تک برطرف کئے گئے ڈاکٹرز کی تعداد 280ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :