Time 31 اگست ، 2024
دنیا

معروف فلسطینی ٹک ٹاکر محمد حلیمے اسرائیلی حملے میں شہید

معروف فلسطینی ٹک ٹاکر محمد حلیمے اسرائیلی حملے میں شہید
محمد حلیمے اپنی ویڈیوز میں غزہ کے خیموں میں فلسطینیوں کی زندگی دِکھاتے تھے، فوٹو: اسکرین شاٹ

معروف فلسطینی ٹک ٹاکر  19 سالہ محمد حلیمے  اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

محمد حلیمے اپنی ویڈیوز میں غزہ کے خیموں میں فلسطینیوں کی زندگی  دِکھاتے تھے اور  ویڈیوز کے ذریعے دنیا کو فلسطینیوں کی مشکلات سے آگاہ اور دنیا کو  پناہ گزین کیمپوں کے حالات بتاتے تھے۔

غزہ میں  جہاں جنگ کے دوران ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کی رسائی ممکن نہیں ہے وہاں سے حلیمے دنیا کو آگاہ کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

محمد حلیمے پیر کے روز اپنے دوست طلال مرادجس کے ساتھ وہ ویڈیوز بناتے تھے اس سے ملنے خیمے میں بنے ایک انٹرنیٹ کیفے گئے جہاں دونوں نے ایک سیلفی لی جسے محمد  حلیمے نے سوشل میڈیا پر ’آخرکار دوبارہ مل گئے‘کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا۔

اس موقع  پر ویڈیو بنانےکے دوران اچانک دھماکا ہوا جس میں محمد حلیمے شہید ہوگئے جب کہ طلال مراد زخمی ہے۔

مزید خبریں :