پاکستان
16 فروری ، 2013

پنجاب حکومت اور بھوک ہڑتالی ڈاکٹروں کے درمیان بالواسطہ رابطے جاری

پنجاب حکومت اور بھوک ہڑتالی ڈاکٹروں کے درمیان بالواسطہ رابطے جاری

لاہور…پنجاب حکومت اور بھوک ہڑتالی ڈاکٹروں کے درمیان بالواسطہ رابطے جاری ہیں،حکومتی حلقوں کاکہناہے کہ ینگ ڈاکٹرز ہمارے بچوں کی طرح ہیں،چاہتے ہیں کہ وہ بھوک ہڑتال ختم کرکے ڈیوٹیوں پر آ جائیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاکہ سینئر ڈاکٹروں سمیت ڈاکٹروں کے نمائندوں پر مشتمل مفاہمتی کمیٹیاں ینگ ڈاکٹرزکو منانے کیلئے کام کر رہی ہیں،ینگ ڈاکٹرز سے کہاگیاہے کہ وہ ایم ایس گوجرانوالہ سے تحریری نہیں تو بالمشافہ ہی معذرت کر لیں تو اُن کے خلاف کارروائی ختم کر دی جائے گی۔دوسری طرف ینگ ڈاکٹرزکے ترجمان ڈاکٹرناصر عباس کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے بعض ذمے داروں نے رابطہ کیا ہے،تاہم اُنہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں :