پاکستان
28 فروری ، 2012

ملک کے دیہی علاقوں میں10گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ

ملک کے دیہی علاقوں میں10گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ

لاہور… ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے، شہروں میں آٹھ آٹھ گھنٹے جبکہ دیہات میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ صنعتی سیکٹر میں لوڈشیڈنگ بھی چھ گھنٹے تک جا پہنچی ہے حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود ملک میں بجلی کا بحران شدت سے موجود ہے اس کی بنیادی وجہ پاور ہاوٴسز کو تیل اور گیس کی عدم فراہمی اور پانی کی کمی ہے ، سردیوں میں بجلی کی طلب میں کئی گنا کمی ہو جاتی ہے لیکن اس سال پیپکو کیلیے سردیوں میں بجلی کی نسبتاً کم مانگ کو پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ، چند روز پہلے بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ تک چلا گیا تھا ۔ صارفین کو شکایت ہے کہ کئی گنا زیادہ ٹیرف لینے کے بعد بھی حکومت شارٹ فال میں کمی نہیں لا سکی الٹا اس میں 3 ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں یہ عالم ہے تو گرمیوں میں کیا حال ہو گا۔

مزید خبریں :