پاکستان
16 فروری ، 2013

ججز اورگواہان کو تحفظ دینا ہوگا، چیف جسٹس

ججز اورگواہان کو تحفظ دینا ہوگا، چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات پر عمل نہ ہونے سے مطلوبہ نتائج نہیں مل رہے ، ٹرائل کورٹ کے ججز اور گواہوں کو تحفظ حاصل نہیں ۔سپریم کورٹ میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے مقدمات میں گواہان ملزمان کے خلاف گواہی کے لیے نہیں آتے ، گواہوں کا تحفظ انتہائی اہم ہے اور اس کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔اجلاس میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں بری ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، بری ہونے کی وجہ ناقص تحقیق اور کمزور پراسیکیوشن ہے۔

مزید خبریں :