پاکستان
16 فروری ، 2013

پارٹی چھوڑ کر جانیوالوں کیخلاف الیکشن کمیشن میں جائیں گے،راجا ریاض

پارٹی چھوڑ کر جانیوالوں کیخلاف الیکشن کمیشن میں جائیں گے،راجا ریاض

لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر،پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے ارکان صادق اور امین نہیں رہے ، اُن کیخلاف الیکشن کمیشن میں جائیں گے ،62 63-کے تحت کارروائی کیلئے درخواست دی جائے گی۔لاہور میں پارٹی رہنما شوکت بسرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ شہباز شریف نے خریدوفروخت کا کاروبار شروع کر رکھاہے،ن لیگ میں جانے والے ارکان نے پیپلزپارٹی سے غداری کی، ٹکٹ دیتے وقت تمام ارکان سے حلف لیا گیا تھا ، اس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی موجود ہے ،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحاد سے پیپلزپارٹی کو فائدہ ہو گا ، انتخابات میں مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :