Time 01 ستمبر ، 2024
پاکستان

سمندری طوفان اسنیٰ کمزور ہوگیا، محکمہ موسمیات کا آخری الرٹ جاری

سمندری طوفان اسنیٰ کمزور ہوگیا، محکمہ موسمیات کا آخری الرٹ جاری
رات دیر گئے یا کل صبح تک طوفان مزیدکمزور ہوکر ڈپریشن بن سکتا ہے: محکمہ موسمیات— فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان اسنیٰ کیلئے آخری ٹراپیکل سائیکلون الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اسنیٰ کمزور ہوگیا، طوفان ڈیپ ڈپریشن کی صورت میں عمان کے ساحلی جزیرے ماثرہ سے 320 کلومیٹر شمال مشرق پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ طوفان اسنیٰ گوادر کے جنوب سے 370 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، رات دیر گئے یا کل صبح تک طوفان مزیدکمزور ہوکر ڈپریشن بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھاکہ سمندر میں شدیدطغیانی رہ سکتی ہے، کل تک بلوچستان کے ماہی گیر گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کل سے ایک مغربی لہر کے ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے اور سندھ بھر میں سسٹم کے تحت 3 اور 4 ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

مزید خبریں :