16 فروری ، 2013
سکھر…وفاقی وزیرخورشید شاہ کا کہناہے کہ ایک ہفتے میں نگراں سیٹ اپ کیلئے نام فائنل ہوجائیں گے، مئی میں عوامی عدالت سج جائے گی۔یہ بات انہوں نے کھجورمارکیٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب میں 2008کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل کریگی۔ایم کیو ایم سے پیپلزپارٹی کا اتحاد حکومت میں تھا،یہ ضروری نہیں الیکشن میں بھی ساتھ چلے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کا معاملہ حکومت نے سیاسی طریقے سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا ہے،ان کے پیچھے کون ہے،اللہ جانتا ہے۔