پاکستان

لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں انٹر کے نتائج کا اعلان، 3 طالبات کی پہلی پوزیشن

لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں انٹر کے نتائج کا اعلان، 3 طالبات کی پہلی پوزیشن
ملتان میں نجی کالج کی 3طالبات نے 1158نمبرز لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی/ فائل فوٹو

لاہور ، ملتان اور فیصل آباد کے انٹربورڈ نے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ملتان بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کیلئے 79 ہزار 489 طلبہ نے امتحان دیا جس میں سے 50 ہزار 490 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 63 فیصد رہا۔

کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ امتحانات میں نجی کالج کی 3طالبات نے 1158نمبرز لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری جانب فیصل آباد میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج میں بینائی سے محروم طالب علم نے پوزیشن حاصل کرلی۔

بینائی سے محروم طالب علم حسیب عباس نجی کالج کا طالب علم ہے اور  نارمل بچوں کے ساتھ پڑھتا رہا ہے، اس نے ہیومینٹی گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ادھر لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 60.45 فیصد رہا جہاں ایک لاکھ 90 ہزار 218 طلبہ نے امتحان دیا اور  ایک لاکھ 14 ہزار 985 امیدوار پاس ہوئے۔

لاہور بورڈ میں  پری میڈیکل میں 38 ہزار 198 امیدوار پاس ہوئے جس کا کامیابی کا تناسب 77.58 فیصد ہے جب کہ پری انجینئرنگ میں 9 ہزار 528 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 73.58 فیصد رہا۔

مزید خبریں :