کاروبار
28 فروری ، 2012

یوریا کھاد ڈیلرز کی چاندی ہو گئی، سبسڈی کا فائدہ کسان کو نہ مل سکا

یوریا کھاد ڈیلرز کی چاندی ہو گئی، سبسڈی کا فائدہ کسان کو نہ مل سکا

کراچی… سال 2011 میں یوریا کھاد کے ڈیلرزکی چاندی ہوگئی ۔ درآمدی یوریا کھاد پر 490 روپے کی سبسڈی کا فائدہ کسان کو نہیں مل سکا جبکہ ڈیلروں کی جیب میں 12 ارب روپے آگئے۔وزارت صنعت کے مطابق مہنگی درآمد ی یوریا کھاد کو سستا کرکے کسان کو فروخت کرنے پر دی جانے والی سبسڈی کا پورا فائدہ کسان کو نہ مل سکا ۔ حکومت کی جانب سے درآمدی یوریا کھاد کسان کے بجائے ڈیلرز نے 1300 روپے میں خرید کر کسان کو 1800 روپے کے قریب فروخت کی اس طرح درآمدی یوریاکھاد کی کسانوں کو فروخت پر ڈیلرز نے 12 ارب روپے سے زائد منافع کمایا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق سال 2011 میں حکومت کی جانب سے 54 ارب روپے کی سبسڈی درآمدی یوریا کھاد پر دی جبکہ یوریا کی زائد قیمتوں کے باعث کسان پر تقریبا 120 ارب روپے سے زائدکا اضافی بوجھ پڑا۔

مزید خبریں :