Time 06 ستمبر ، 2024
پاکستان

وفاق کے ماتحت اداروں میں 3 سال سے خالی اسامیاں ختم، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

وفاق کے ماتحت اداروں میں 3 سال سے خالی اسامیاں ختم، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد
سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج اور بیرونی دوروں مکمل پابندی عائد کردی گئی: وفاقی حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی اور بچت کیلئے نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کا فیصلہ کرلیا اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے بچت کرنے کیلئے سرکلر جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں تین سال سے خالی اسامیاں ختم ہوجائیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے سوا کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی اور سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

اس کے علاوہ حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں  اور تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایمبولنس، طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر استثنیٰ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی لیکن اسپتالوں، لیبارٹریز، زراعت، اسکولوں کےلیے مشینری اور آلات کی خریداری ہوسکے گی۔

مزید خبریں :