Time 08 ستمبر ، 2024
پاکستان

سربراہ پاک فضائیہ کی ترک صدر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

پاک فضائیہ کے سربراہ  ائیر چیف مارشل احمد بابر سدھو  نے دورہ ترکیہ کے دوران ترک صدر اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

انقرہ آمد پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدارتی کمپلیکس میں  ائیر چیف  مارشل احمد بابر سدھو کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ائیر چیف نے دفاع  اور  ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون کے لیے نئی راہیں استوار کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک فضائیہ کے کمانڈر  جنرل ضیاء کمال ، چیف آف ترک جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک اور ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع جنرل یاسر گولیر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

مزید خبریں :