Time 11 ستمبر ، 2024
پاکستان

پی آئی اے کے آپریشنل مسائل : کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی آج بھی 6 پروازیں منسوخ

پی آئی اے کے آپریشنل مسائل : کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی آج بھی 6 پروازیں منسوخ
  مختلف ائیرپورٹس کی 13 ملکی اور غیرملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں : فلائٹ شیڈول/فوٹوفائل

قومی ائیر لائن  ( پی آئی اے )  کے آپریشنل مسائل کے سبب  آج بھی کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی 6 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق  مختلف ائیرپورٹس کی 13 ملکی اور غیرملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ کراچی اسلام آباد کی پی آئی اے کی 2 ، شارجہ اسلام آباد کی ایک اور   پشاور ابوظبی آمد اور روانگی کی 2 پروازیں  منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کراچی اسلام آباد کی پرواز  2 گھنٹے تاخیر سے صبح 9 بجے  اور کراچی اسلام آباد کی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے رات 8 بجے جائے گی۔

جدہ لاہور کی غیرملکی ائیر لائن کی پروازوں میں ڈیڑھ گھنٹہ، غیر ملکی ائیر لائن کی لندن اسلام آباد کی 2  پروازوں  میں ایک گھنٹہ، اسلام آباد جدہ کی پی آئی اے کی پرواز میں ڈیڑھ گھنٹہ اور اسلام آباد اسکردو کی پرواز  میں 3  گھنٹہ تاخیر ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد دبئی کی پرواز  ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے دوپہر  ایک بجے،  اسلام آباد سے دبئی کی پرواز 8 گھنٹے تاخیر سے رات 11  اور  العین سے اسلام اباد کی پرواز ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے گی ۔

مزید خبریں :